ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

کے پی ایل: شرجیل خان نے سنچری جڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایلیمینٹر میچ میں میرپور رائلز کے اوپنر شرجیل خان نے سنچری بنا ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق کے پی ایل میں میرپور رائلز کے اوپنر شرجیل خان نے برق رفتار سنچری اسکور کی، انہوں نے 63 گیندوں پر 141 رنز کی اننگز کھیلی۔

شرجیل خان کی اننگز میں 12 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔

اوپنر بیٹسمین کو 141 رنز پر فاسٹ بولر زمان خان نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ شرجیل خان کے پی ایل میں سنچری بنانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے ہیں اس سے قبل محمد حفیظ، اور ذیشان اشرف نے سنچری اسکور کی تھی۔

دوسرے ایلیمینٹر میچ میں میرپور رائلز نے شرجیل خان کی سنچری کی بدولت راولا کوٹ ہاکس کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دیا ہے، ہدف کے تعاقب میں راولا کوٹ ہاکس کی بیٹنگ جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں