اشتہار

’پرویز الٰہی آج عمران خان پر بھاری پڑ گئے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن  کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی آج عمران خان پر بھاری پڑ گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمجھدار سیاست دان ہیں انہوں نے موقع دیکھ کر پتہ پھینکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی آئندہ انتخابات میں تیس نشستوں پر گارنٹی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

- Advertisement -

شرجیل انعام میمن نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ریاست کو کرکٹ کا میدان سمجھ بیٹھے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے انٹرویو میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ’ساڑھے تین سال صوبے کی خدمت کی، جو کیا اس پر میرا ضمیر مطمئن ہے، میں نے پنجاب میں ریکارڈ ترقی یافتہ کام کرائے، کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی، تمام کولیگز کا دل سے احترام کرتاہوں، امید ہے کہ ان کے ساتھ ہم چل کر آگے چیزوں کو بہتر کریں گے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس کہنے کے لیے بہت باتیں ہیں لیکن یہ موقع مناسب نہیں کہ آج باتیں کروں، میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے، سب کا دل سے احترام کرتا ہوں‘۔

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’ہر کسی کے اپنے دل کی بات ہوتی ہے کون کیا کہتا ہے میں نے کبھی کسی کے خلاف بات کی نہ آج کررہا  ہوں صوبے اور قوم کی خدمت کی ہے  ہم چاہتے ہیں پی ٹی آئی اس کو آگے لے کر چلے اور عوام کی مزید خدمت کرے جب کہ مجھ پر تنقید پی ٹی آئی کےبیانیے پر تنقید ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں