جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

بیرسٹر گوہر کے صدر زرداری سے متعلق بیان پر شرجیل میمن کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا بیرسٹر گوہر کے صدر زرداری سے متعلق بیان پر ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری پر تنقید کرکے بیرسٹر گوہر اپنا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں،۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے امداد بند کروانے کی کوشش کرنے والے کی تنقید مضحکہ خیز ہے۔

- Advertisement -

شرجیل میمن نے کہا کہ شہید بی بی کے بعد آصف زرداری وفاق کو مضبوط کرنے کی علامت کے طور پر سامنے آئے، وہ جمہوریت کی حوصلہ افزائی، غیر جمہوریوں کی حوصلہ شکنی کا استعارہ ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ صدر زرداری نے کے پی کے کو نام، گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دیا، انہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے 18ویں ترمیم سے صوبوں کو حقوق دے کر وفاق کو مضبوط کیا، اے این پی کو سینیٹ تک پہنچا کر جو روایت قائم کی ملکی سیاسی تاریخ میں کسی نے نہیں کی۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ وژن 2025 جیسے اقدامات سے آصف زرداری نے عالمی معیشت میں ملک کا نام بلند کیا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ آصف زرداری غیرقانونی صدر ہیں، صدر تو کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیتا، صدر پورے ملک کےا تحاد کی نمائندگی کرتا ہے تو اسے سیاسی دفاتر چھوڑنے ہوتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری تو اب تک پارٹی چیئرمین ہیں، کیا کبھی عارف علوی کسی سیاسی سرگرمی میں گئے؟ صدر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کا کام کر رہاہے اس لیے ہم احتجاج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رول آف لا  پر یقین کرتے ہیں، سب کیسز کا سامنا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں