تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بڑے سرپرائز دے گی، شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی اور حیدر آباد میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں بڑے سرپرائز دے گی، اندرون سندھ مختلف پارٹیوں کو امیدوار ہی نہیں ملے، پیپلز پارٹی کل آپ کو پورے سندھ میں نظر آئے گی۔

بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمشن میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ کل کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن ہوں گے، الیکشن سے متعلق کوئی بدنیتی نہیں اور پیپلز پارٹی کو الیکشن ہونے میں کوئی اعتراض نہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے تحفظات کا اظہار کیا اور ہم نے دور کرنے کی کوشش کی، الیکشن شیڈول آنے کے بعد حلقہ بندیاں تبدیل نہیں کر سکتے، ایم کیو ایم کے ساتھ رابطے میں ہیں، حقائق کی بنیاد پر ان کو اپنے مؤقف سے آگاہ کر دیا ہے۔

سکیورٹی تھرٹ سے متعلق انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی تھریٹ سندھ کے لیے موجود ہے اور اس سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کر دیا، الیکشن کے لیے فوج یا رینجرز کی نفری بھی فراہم نہیں کی جا رہی، فوج اور رینجرز سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف میں مصروف ہے، آئی جی سندھ کے سکیورٹی پلانز سے متعلق آگاہ نہیں ہوں، انہوں نے بریفنگ میں بتایا تھا کہ سکیورٹی دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -