جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’عمران خان پرویزالٰہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہنے پر معافی مانگیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان پرویزالٰہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہنے پر معافی مانگیں۔

میڈیا کو جاری بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان وزیراعلیٰ کےانتخاب سےپہلےپرویزالٰہی سے معافی مانگیں عمران خان پرویزالٰہی سے معافی نہیں مانگتے تو قوم سےضرور مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کےقول وفعل میں تضاد ہے یہ پاکستان میں فسادات اورافراتفری چاہتے ہیں عمران خان کو سندھ بھر سے اعتماد کا ایک بھی ساتھی نہیں ملا۔

- Advertisement -

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے پورے پاکستان سےپکڑ دھکڑ کر کے رہنما لائےگئے ثابت ہو گیا عمران خان کوسندھ کےاپنےرہنماؤں پربھروسہ نہیں تھا۔

دوسری جانب وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب میں وزیراعلیٰ کی رن آف الیکشن سے گھبرائے ہوئے ہیں پی ٹی آئی ق لیگ کووزارت اعلیٰ دینےپراندرسے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اپنے گریبان میں جھانکے کے بجائے پی ٹی آئی زرداری پر الزامات لگارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں