اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

نواز شریف کے واپس آنے سے ن لیگ کا زوال شروع ہوا، شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

پی پی رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ زمینی حقائق آج کل کسی سے چھپائے نہیں جا سکتے ن لیگ کا زوال تب شروع ہوا جب نواز شریف واپس آئے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ نواز شریف وی وی آئی پی پروٹوکول میں پاکستان پہنچے، لیکن زمینی حقائق آج کل کسی سے چھپائے نہیں جا سکتے، حقیقت یہ ہے کہ ن لیگ کا زوال تب شروع ہوا جب نواز شریف واپس آئے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کی عوام میں پذیرائی اس وقت بہت ہی بری ہے، لوگ ان پر بالکل بھی بھروسہ نہیں کر پا رہے ہیں، وہ اس جماعت کو نا پسند کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے یہ سمجھا کہ 16 ماہ وہ وزیراعظم رہے جس سے یہ عوام تک پہنچ جائیں گے لیکن عوام کو ہر وقت بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے پہلے عوام کو زیادہ پریشانیاں ہوئیں لیکن ن لیگ کی پالیسیوں کی وجہ سے بھی وہ پریشان ہوئی۔ آج مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

 

شرجیل میمن نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے جلسے کیے ہیں جب کہ نواز شریف نے اب تک ایک بھی جلسہ نہیں کیا ہے۔ ن لیگ والے اس وقت دعا کر رہے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر ہو جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں