اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شرجیل کے شاداب کو ایک اوور میں 4 چھکے، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز کے جارح مزاج اوپنر شرجیل خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو ایک ‏ہی اوور میں 4 چھکے جڑ دیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم کے ساتھ مل کر شرجیل خان نے جہاں ریکارڈ اوپنگ پارٹنرشپ ‏قائم کی وہیں انہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔

شرجیل خان نے پرُاعتماد آغاز کیا اور اس کے بعد ان کا لاٹھی چارج شروع اور وہ نان اسٹاپ میدان ‏کے چاروں جانب شاندار اسٹروکس کھیلتے رہے۔

ان کی اننگز کی خاص بات شاداب خان کو مارے گئے چھکے تھے۔ انہوں نے مسلسل 4 گیندوں پر ‏‏4 چھکے جڑ کر بولر کے اوسان خطا کر دیے۔

شرجیل خان نے 55 گیندوں پر سنچری مکمل کی، شرجیل نے اننگز میں 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں