پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں لڑکی جان سے گئی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر ایک سیاحتی مقام کے قریب تیراکی کے دوران شارک کے حملے میں نوعمر لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آسٹریلیا کے برسبین سے 80 کلومیٹر شمال میں واقع بریبی جزیرے کے ووریم بیچ پر پیش آیا۔

کوئنز لینڈ کی ریاستی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لڑکی پر تیراکی کے دوران شارک نے حملہ کیا، اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہیں ہوسکی۔

مقامی لوگوں کے مطابق دن بھر سیاح اس بیچ پر تیراکی میں مصروف رہتے ہیں، اس جزیرے کے آس پاس بہت شارک ہیں لیکن انکا ساحل کے قریب آجانا حیران کُن ہے، جس سے لوگوں میں خوف پھیل گیا ہے۔

اس سے قبل بھی مصر کے بحیرہ احمر کے ساحل پر شارک کے حملے میں ایک سیاح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت ماحولیات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شمالی مارسہ عالم کے علاقے میں دو غیرملکیوں پر شارک نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی اور دوسرا ہلاک ہوگیا۔

اطالوی وزارت خارجہ کے ایک ذرائع کے مطابق مرنے والا 48 سالہ شخص روم کا رہائشی تھا جبکہ زخمی شخص کی عمر 69 سال ہے۔

غوطہ خوروں کی چرنا آئرلینڈ کے قریب وہیل شارک کیساتھ تیراکی، ویڈیو وائرل

مصری وزارت کے مطابق افسوسناک حادثے کے بعد دونوں کو پورٹ غالب کے اسپتال منتقل کیا گیا جو مرسہ عالم سے تقریباً 50 کلومیٹر (30 میل) شمال میں واقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں