بنگلور: بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں کپتان روہت شرما ڈیبیو کرنے والے میانک اگروال کے رن آؤٹ ہونے پر تنقید کی زد میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف بنگلور ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کپتان روہت شرما 15 اور ڈیبیو کرنے والے اوپنر میانک اگروال 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
روہت شرما اس وقت مداحوں کی تنقید کا نشانہ بن گئے جب میانک اگروال رن آؤٹ ہوئے کیونکہ روہت رن لینے کے لیے تیار نہیں تھے۔
A loud LBW appeal, but it turned out to be a NO BALL. But it didn’t matter for Sri Lanka as Mayank Agarwal tried to sneak a single there and got run out.
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) March 12, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سری لنکن اسپنر وشوا فرنینڈو نے گیند کی جو میانک اگروال کے پیڈ سے لگی اور کھلاڑی آؤٹ ہونے کی اپیل کرنے لگے لیکن امپائر نے اسے نوبال قرار دیا اور میانک اگروال سنگل لینے دوڑے لیکن روہت شرما رن کے لیے تیار نہ تھے۔
سری لنکن وکٹ کیپر ڈک ویلا بھی رن آؤٹ کرنے سے پہلے اس کشمکش میں نظر آئے کہ ریویو لے یا نہ لیں پھر انہیں نے تھوڑی دیر کے بعد اگروال کو رن آؤٹ کیا۔
— Bully Maguire (@BullyMaguire_69) March 12, 2022
اگروال 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور ان کے رن آؤٹ ہونے کے کپتان روہت شرما بھی لمبی اننگز نہیں کھیل سکے اور صرف 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
میانک اگروال کے رن آؤٹ ہونے پر بھارتی شائقین کپتان روہت شرما پر برس پڑے اور ان پر سخت تنقید کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ آپ کیوں نہیں چاہتے کہ آپ کا ساتھی آپ سے زیادہ اسکور کرے، ہر سیریز میں ان کا پارٹنر ان کی وجہ سے آؤٹ ہوا۔
Why Rohit Sharma ?
Why do you not want your partner will score higher than you ?
That's a big issue here ?
In every series, his partner got out becoz of him
— king_forever (@YogeshS60079723) March 12, 2022
ایک اور صارف نے لکھا کہ روہت شرما نہیں چاہتے کہ کوئی ان کی جگہ لے۔
Insecurity bro . He doesnt want anyone to take his place .
— JUST SPEAK FACTS (@backoflength) March 12, 2022
Shame On Rohit
— . (@sankalpraikar77) March 12, 2022
واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں بھارت کو سری لنکا کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔