لیڈز: بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین روہت شرما نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لیڈز کے اسٹیڈیم میں سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں بھارتی بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو فتح دلوائی بلکہ پوائنٹس ٹیبل پر بھی کوہلی الیون نے حکمرانی قائم کرلی۔
روہت شرما نے اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے سری لنکا کے خلاف بھی سنچری اسکور کی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ ورلڈکپ 2019 میں روہت نے اب تک پانچ سنچریاں اسکور کیں اور سری لنکا کے نامور بلے باز کمار سنگاکارا سے ریکارڈ چھین کر اعزاز اپنے نام کیا۔ کمار سنگاکارا نے 2015 کے ورلڈکپ میں 4 سنچریاں اسکور کی تھیں۔
اس کے ساتھ ہی نوجوان بھارتی بلے باز نے اب تک ایونٹ میں 647 رنز بناکر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔
Rohit Sharma has 647 runs at #CWC19
The record for most runs at any World Cup is Sachin Tendulkar’s 673 runs at #CWC03
Will the Hitman overtake the Master Blaster by the tournament’s end?#CatchinSachin pic.twitter.com/wPj9ZEgMNy
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 6, 2019
روہت شرما کی سنچریوں پر ایک نظر
روہت شرما نے جنوبی افریقا کے خلاف 122 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی، جبکہ پاکستان کے خلاف انہوں نے 140 رنز بنائے اسی طرح انگلینڈ کے خلاف 102 اور بنگلا دیش کے خلاف 104 رنز کی اننگز کھیلی۔ آج ہونے والے میچ میں بھارتی اوپنر نے 94 گیندوں پر دو چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 103 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ای ایس پی این کے مطابق کرکٹ کی تاریخ میں اب تک صرف ہی کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے ایک سیریز یا ٹورنامنٹ میں پانچ سنچریاں بنائیں، اس سے قبل 1995 میں انگلینڈ کے سرکلائیڈوال کوٹ نے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پانچ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔