پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

اے گرل ان دی ریور: شرمین عبید چنائے دوسرا آسکرجیتنے میں کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

شرمین عبید چنائے نے ایک بارپھرملک کا نام روشن کرتے ہوئے بہترین دستاویزی فلم ’’اے گرل ان دی ریور‘‘ پر آسکرایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

شرمین عبید چنائے دوسری باراکیڈمی ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہیں انہیں یہ ایوارڈ دستاویزی فلم ’’اےگرل ان دی ریور‘‘کے لیے دیا گیا۔

اس موقع پران کا کہنا تھا کہ’’یہ فلم کی طاقت ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف نے غیرت کے نام پرقتل کی روک تھام کے لئے قانون میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

’’اے گرل ان دی ریور، دی پرائس آف فارگونس‘‘ کو پانچ دیگر دستاویزی فلموں کے ساتھ بہترین مختصر دستاویزی فلم کے
شعبے میں نامزد کیا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں فلم کی وزیراعظم ہاؤس میں اسکریننگ ہوئی اورمیاں نواز شریف نے شرمین عبید کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غیرت کے نام پر قتل کی برائی سے نجات کے لیے مناسب قانون سازی کا مصمم ارادہ رکھتی ہے۔

https://twitter.com/sharmeenochinoy/status/704202674342760449

https://twitter.com/sharmeenochinoy/status/704196247989547009

شرمین عبید اس سے پہلےدوہزاربارہ میں ’سیونگ فیس‘ نامی دستاویزی فلم پرآسکر ایوارڈ جیت کردنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کرچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں