پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے اور اس وقت ماحول ہی کچھ اور ہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا مٰں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور عوام کے لیے خوش آئند ہو اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو وزیراعظم پاکستان بنیں گے اور جب وہ ڈرائیونگ سیٹ پر آئیں گے تو ماحول ہی کچھ اور ہوگا۔
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ملک میں اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ جب بھی پی پی آئے گی، تو پورے مینڈیٹ کے ساتھ آئے گی۔ نبیل گبول سمیت ہم سب کی خواہش ہے کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی پی کو مینڈیٹ ملا اور پیپلز پارٹی کی سپورٹ سے ہی شہباز شریف وزیر اعظم بنے۔ جہاں پی پی نے وفاقی حکومت کا ساتھ دینا ہوتا ہے، وہاں ساتھ دیتی ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا آج اجلاس ہونے والا ہے، دیکھیں کیا ہوتا ہے؟
پی پی رہنما نے کہا کہ جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم تھے تو پوری کابینہ کو لے کر اسمبلی میں بیٹھتے تھے۔ بحیثیت اتحادی حکومت کی اصلاح کے لیے انہیں مشورے دیتے رہتے ہیں۔ پی پی جس قانون پر ووٹ نہیں دے گی، وہ قانون بن ہی نہیں سکتا۔
شرمیلا فاروقی نے یہ بھی کہا کہ آج ہم ڈیجٹلائزیشن کی بات کرتے ہیں، لیکن ملک میں انٹرنیٹ کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔ حکومت کو بتانا ہوگا کہ انٹرنیٹ کی بندش کیوں کی جاتی ہے۔
بلاول بھٹو 2025 میں وزیراعظم اور دولہا بھی بن سکتے ہیں، ماہر علم نجوم کی پیشگوئی