تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شرمیلا فاروقی کی ’دل دل پاکستان‘ گانے کی ویڈیو وائرل

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی کی نغمہ دل دل پاکستان گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز شرمیلا فاروقی نے یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی اور اس حوالے سےایک پوسٹ بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہیں پرچم کشائی کرتے دیکھا گیا۔

اب سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں شرمیلا فاروقی کو نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقبول نغمہ دل دل پاکستان بہترین انداز میں گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شرمیلا فاروقی کا گنگنایا دل دل پاکستان سوشل میڈیا صارفین کو بھی بھا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا بھی یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان کے ساتھ اپنے لگاؤ اور عوام سے محبت کا اظہار ٹرمپیٹ پر پاکستان کا قومی ترانہ بجا کر کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

Comments

- Advertisement -