جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

ہیرا منڈی کے سیٹ پر ایسا کیا ہوا تھا کہ شرمین سیگل رو پڑیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

شرمین سیگل نے انکشاف کیا ہے کہ ہیرا منڈی میں ایک سین کو 30 بار شوٹ کرنے کے بعد وہ رو پڑی تھیں کیوں کہ یہ ہدایت کار کو پسند نہیں آرہا تھا۔

ایک انٹرویو میں شرمین نے ویب سیریز کی شوٹنگ کے حوالے سے ذکر کیا کہ کس طرح سنجے کے سامنے وہ گھبرا گئی تھیں، انھوں نے بتایا کہ وہ ایک شوٹ میں میری جو واٹ لگی ہے۔ میں عام طور پر 15 ٹیک دیتی تھی مگر مجھے اس دن 25 ٹیکس لگے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب میں وینٹی وین میں گئی تو تب سنجے سر اندر آئے اور کہا کہ مجھے بہت مزہ آ رہا ہے تمہاری شوٹنگ دیکھ کر میں ایک اور شوٹ کے لیے رکنے والا ہوں۔

- Advertisement -

شرمین سیگل کا کہنا تھا کہ اس کے بعد پھر شوٹنگ شروع ہوئی اور 30 ری ٹیکس میں بھی اگلا سین ٹھیک نہیں ہوا لیکن سنجے سر نے مجھ پر چیخنے چلانے کے بجائے اتنا کہا کہ ’تمہیں یہ کرنا ہے‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں ہدایت کار کی موجودگی میں نروس ہو کر صحیح طرح شوٹ نہیں کر پارہی تھی اور 30 ری ٹیکس کے بعد میں رو پڑی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ہیرا منڈی نے ریلیز کے ساتھ ہی دھوم مچادی تھی جبکہ ناقدین نے بھی اس کی تعریف کی تھی۔

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے ہیرا منڈی کے سیزن 2 کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ اس ویب سیریز کو بے حد محبت دینے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سیزن ٹو بنایا گیا تو نیٹ فلکس کی جانب سے اس کا اعلان کیا جائے گا کیونکہ وہ پروڈیوسرز ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں