اشتہار

شتروگھن سنہا نے مودی کے اچھے دن ختم ہونے کی نوید سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بالی ووڈ کے اداکار شترگھن سنہا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اچھے دن ختم ہونے کی نوید سنا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سے سیاست دان بننے والے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے ایک بار پھر مودی پر تنقید کی ہے، پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لگتا ہے میرے دوست کے اچھے دن ختم ہو گئے ہیں۔

سیاسی پارٹی ٹی ایم سی کے رہنما شترو گھن سنہا نے کہا کہ آج مسئلہ یہ نہیں کہ اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا امیدوار کون ہو بلکہ مسئلہ یہ ہونا چاہیے کہ کس کو وزیر اعظم بننے سے روکا جائے۔

- Advertisement -

کانگریس پارٹی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ راہول گاندھی ایک قابل لیڈر ہیں، لیکن ان کی قیادت میں حکومت بنانے کے سوال پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سب سے قابل اعتماد قائد صرف ٹی ایم سی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی ہیں۔

شتروگھن نے دعویٰ کیا کہ ممتا بینرجی اگلے سال لوک سبھا انتخابات میں گیم چینجر ثابت ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ اس بات پر بحث ہونی چاہیے کہ کس کو وزیر اعظم کے طور پر واپس آنے سے روکا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں