تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بڑی تبدیلی، شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیاگیا

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئیں ، حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر وزیرتوانائی بنادیا گیا جبکہ شوکت ترین کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیاگیا ہے۔

عمرایوب سے بھی وزارت توانائی کا چارج واپس لے کر وفاقی وزیراقتصادی امور بنادیاگیا جبکہ شبلی فراز کو وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کاقلمدان دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم نے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے حماداظہر کو ‏نیا وزیر مقرر کیا تھا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہاتھا کہ وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے، ‏مہنگائی کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان مطمئن نہیں تھے اور وزیراعظم کو پریشانی تھی اسی ‏لیے حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے وزارت خزانہ کےعہدے سے ہٹایا گیا۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم میں توسیع کے سلسلے میں شوکت ترین کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، شوکت ترین پیپلزپارٹی دور میں بھی وزیرخزانہ رہ چکےہیں اور معیشت کے حوالے سے خاصہ ‏تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی ماہرانہ رائے اور تجربے کو بروئےکار لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بعد ازاں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اے آروائی نیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے پہلے بھی معاشی ٹیم میں شامل ہونےکی پیشکش ہوتی رہی نیب ‏کیسز کے فیصلوں تک حکومتی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔