بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شوکت ترین کی آئندہ چند دنوں میں گرفتاری کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی آئندہ چند دنوں میں گرفتاری کا امکان ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آڈیو لیک کے معاملے پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی گرفتاری کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے وزیرخزانہ کے خلاف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، ایف آئی اے آئندہ چند دنوں میں کارروائی کرے گی۔

خیال رہے شوکت ترین کی آئی ایم ایف کے حوالے سے آڈیو سامنے آئی تھی، جس میں شوکت ترین اور وزیر خزانہ خیبر پختون خوا تیمور سلیم جھگڑا گفتگو کررہے تھے۔

مزید پڑھیں : شوکت ترین کو گرفتارکرنے کی اجازت دے دی، وزیر داخلہ

گذشتہ روز کراچی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ ایف آئی اے کو شوکت ترین کوگرفتارکرنے کی اجازت دیدی ہے، سابق وزیر خزانہ عمران خان کی باتوں میں آگئے، شوکت ترین نے جو کیا اس کی سزا انہیں ضرور ملےگی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شوکت ترین عمران خان کے بہکاوے میں آگئے تھے، ایف آئی اے نے آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری کی اجازت مانگی جو حکومت نے دے دی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں