پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ جے یو آئی کا حکومت کو جعلی کہنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ملکی بقا کو کوئی رسک یا خطرہ نہیں، مولانا صاحب کی سیاست کو رسک ہے.
مولانا حکومت گرانےکاخواب نہ دیکھیں، ان کا یہ خواب ایک خواب ہی رہ جائے گا، مدارس کے طلبا کو اپنی ذاتی سیاست کی نذر نہ کیا جائے، مولانا صاحب لٹیروں کو بچانا چاہتے ہیں.
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اداروں کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، مسئلہ کشمیر عمران خان کی بدولت پوری دنیا کا مسئلہ بنا.
مزید پڑھیں: اسلام آباد جانا ہمارا آخری اور حتمی فیصلہ ہے، مولانا فضل الرحمان
مولانا صاحب کشمیر کمیٹی کا چیئرمین ہونے کے باوجود کچھ نہ کرسکے، مولانا کی وزیراعظم کی تقریر پر تنقید غیر سنجیدہ ہے.
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ملکی قرضوں کی ادائیگی کی جا رہی ہے.
خیال رہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے.