پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

جس وزیر کی کارکردگی نہیں ہوگی وہ گھر جائے گا، شوکت یوسف زئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا وزیراعلی ٰ کےپی وزراکی کارکردگی مانیٹر کر رہے ہیں، 8 سے 10دن میں صوبائی کابینہ میں  ردوبدل ہوسکتا ہے ، جس وزیر کی کارکردگی نہیں ہوگی وہ گھر جائے گا، حکومت کے اندر اختلافات کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ کے پی کےحوالے سے میڈیا پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کا آج بھی محمود خان پر اعتماد ہے، محمود خان کی کارکردگی باقی صوبوں سے بہتر ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا آج بھی محمود خان پر اعتماد ہے

وزیر اطلاعات کےپی کا کہنا تھا وزیر اعلی کے پی کےاختیارات میں کوئی دخل اندازی نہیں کرسکتا، ان کی توجہ پورےصوبےپرہے اور تمام تر فیصلے وزیراعلیٰ کےپی محمود خان کرتے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا وزیراعلی ٰ کے پی وزراکی کارکردگی مانیٹر کر رہے ہیں، 8سے 10دن میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل ہوسکتا ہے، جس وزیر کی کارکردگی نہیں ہوگی وہ گھر جائے گا۔

حکومت کے اندر اختلافات کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں

ان کا کہنا تھا محمود خان کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوا، فاٹاانضمام جیسامشکل معاملہ ان کی سیاسی بصیرت سےحل ہوا، مالی مشکلات کےباوجود صوبےکوبہتر انداز میں چلایا۔

وزیراطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا پہلے وزیر اعلی ٰ ہیں جو تواتر سےاضلاع کے دورے کر رہےہیں، وزیراعلی ٰ کےپی کی ذات پرآج تک کوئی انگلی نہیں اٹھا سکا، حکومت کے اندر اختلافات کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں