اشتہار

آسٹریلوی بیٹر شان مارش نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی کرکٹر شان مارش کی جانب سے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا گیا، بدھ کو وہ بگ بیش لیگ میں اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔

سابق آسٹریلوی بیٹر 40 سالہ شان مارش نے پروفیشنل کرکٹ سے بھی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے وہ سڈنی تھنڈر کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔ سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے بعد انھوں نے بھی کھیل کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مارش نے رینیگیڈز کے لیے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے رینیگیڈز کے لیے کھیلنا پسند ہے۔ میں گزشتہ پانچ سالوں چند بہترین لوگوں سے ملا ہوں، اور میں نے یہاں جو دوستی کی ہے وہ زندگی بھر قائم رہے گی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ رینیگیڈز کے کوچز اور عملے کا بہت شکریہ انھوں نے شروع سے آخر تک میرے ساتھ بہت تعاون کیا۔

انجری کے سبب مارش نے اس سیزن میں اپنی ٹیم کو دیر سے جوائن کیا تھا اس کے باوجود، کرکٹر نے پانچ میچوں میں 45.25 کی اوسط سے 181 رنز بنائے جبکہ تین نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

واضح رہے کہ مارش نے تمام فارمیٹس میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 5,200 سے زیادہ رنز اسکور کیے اور 13 سنچریاں بھی بنائیں۔ کینگروز کے لیے انھوں نے اپنا آخری میچ 2019 ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران اوول میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں