27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

’شاہین آفریدی ورلڈ کپ کا حصہ ہوں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ورلڈ کپ کا حصہ ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے لکھا کہ ’شاہین شاہ آفریدی تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر جم اور جسمانی ورزش کررہے ہیں آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے وہ بولنگ بھی شروع کردیں گے۔

- Advertisement -

شان ٹیٹ نے کہا کہ شاہین آفریدی مضبوط لڑکا ہے اور کم بیک کرے گا اور ورلڈ کپ اسکواڈ کا بھی حصہ ہوگا۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی انجری کا شکار ہیں اور بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں فاسٹ بولر نے اپنی ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں اور وہ پرامید ہیں کہ ورلڈ کپ تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں