محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش کل رات 11 بجکر 21 منٹ پر ہوچکی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی، غروب آفتاب 6 بجکر 52 منٹ پر ہوگا اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 54 منٹ ہوگی۔
محکہ موسمیات کا بتانا ہے کہ چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 50 منٹ تک ہوگا۔
دوسری جانب چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر زبیر آزاد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اور زونل کمیٹیاں بیٹھ چکی ہیں، غروب آفتاب کے بعد 54 منٹ تک چاند دیکھا جاسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔