جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شازیہ منظور بھی اسٹیج پر لڑا کھڑا گئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اداکارہ علیزے شاہ اور جگن کاظم کے لائیو شو میں گرنے کے بعد گلوکارہ شازیہ منظور بھی اسٹیج پر لڑ کھڑا گئیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

معروف پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ فوٹو سیشن کے دوران ٹک ٹاکر جنت مرزا کی جانب جارہی تھیں کہ اچانک لڑا کھڑا گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ جیسے ہی جنت مرزا کے پاس پہنچتی ہیں تو بظاہر توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے لڑا کھڑا جاتی ہیں لیکن جنت مرزا انہیں فوری سنبھال لیتی ہیں۔

شازیہ منظور بعد میں کہتی ہیں کہ اچھے بھلے لوگوں کو گرا کر آج تو میں خود ہی گرنے لگی تھی۔‘

گلوکارہ شازیہ منظور کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ شازیہ منظور جان بوجھ کر اسٹیج پر لڑا کھڑائی ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Labiba Arshad (@labibaarshad)

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’کچھ تو گڑ بڑ ہے۔‘ ایک تیسرے صارف نے کہا کہ ’یہ اتنی گرتی کیوں ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ریمپ پر واک کے دوران اداکارہ علیزے شاہ گر گئی تھیں اور شازیہ منظور نے انہیں سنبھالا تھا جبکہ لائیو شو کے دوران جگن کاظم بھی گر گئی تھیں اس وقت بھی شازیہ منظور ہی ان کے قریب موجود تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں