منگل, جون 18, 2024
اشتہار

سندھ ہائی کورٹ نے رپورٹرز کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے رپورٹرز کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیتے ہوئے پیمرا کے نوٹیفکیشن میں پابندی سے متعلق شقوں پر عملدرآمد روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیمرا کی جانب سے عدالتی کارروائی کی کوریج پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عبدالمعیز جعفری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیمرا چینلز کو اس قسم کی ہدایات جاری کرنے کا مجاز نہیں، کس کارروائی کی کوریج ہوگی اور کس پر پابندی ہوگی یہ فیصلہ عدلیہ کااختیار ہے۔

- Advertisement -

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کورٹ رپورٹرز کو بھی عدالتی رپورٹنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، یہ بھی حقیقت ہے بعض ریمارکس نشرہونے سے غلط تاثر چلا جاتاہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی کارروائی نشر کرنے کی اجازت دیتے ہوئے پیمرا کے نوٹیفکیشن میں پابندی سےمتعلق شقوں پر عمل درآمد روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا، وزارت اطلاعات و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6جون تک جواب طلب کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں