پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم نہ کرانے کے حکم میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم نہ کرانے کے حکم میں19 جولائی تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس نے رپورٹس عدالت میں جمع کرائیں۔

ایس ایس پی ایسٹ اورایس ایچ او بریگیڈ کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ عامرلیاقت کی موت وجہ جاننے کےلیے درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس دائر ہوئی ، عامر لیاقت کےبیٹے اور بیٹی نےکہا وہ پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے۔

جواب میں کہا گیا کہ 10 جون کو ایڈیشنل پولیس سرجن نے عامر لیاقت کی لاش کا بیرونی جائزہ لیا ، پولیس سرجن کے مطابق بیرونی معائنے سے موت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ورثاکی درخواست منظور میت ان کے حوالے کرنے کا حکم دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ  شرقی نے ہی عامر لیاقت کی تدفین کی اجازات دی تھی ، عدالت جو بھی احکامات دے گی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

تحریری جواب کے ساتھ عامر لیاقت کے بچوں کی درخواستیں بھی منسلک کی گئیں، جس کے بعد عدالت نے عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔

عدالت نے 19جولائی تک عامر لیاقت کی قبرکشائی نہ کرنے کا حکم برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

خیال رہے سندھ حکومت نےجوڈیشل مجسٹریٹ کاحکمنامہ معطل کردیا تھا ، جوڈیشل مجسٹریٹ نےعامرلیاقت کی قبرکشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کاحکم دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں