جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

مزار قائد کی داخلہ فیس وصولی پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ برہم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے مزار قائد کی داخلہ فیس وصول کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریزیڈنٹ انجینئر مزار قائدکو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مزارقائد کی داخلہ فیس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے مزارقائد کی داخلہ فیس وصولی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائےکس قانون کےتحت داخلہ فیس لی جا رہی ہے؟

چیف جسٹس احمدعلی شیخ نے استفسار کیا کہ انٹری فیس کےنام پر لیا جانےوالاپیسہ کہاں خرچ ہوتا ہے؟آڈٹ رپورٹ ہے؟ اگر داخلہ فیس وفاقی حکومت نے مقررکی ہے تو وفاقی حکومت نظر ثانی کرے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ 30 روپے فیس لی جارہی ہےجو مزارکےانتظامات پر ہی خرچ ہوتی ہے، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مزارقائد کا ایڈمنسٹریٹر کون ہے؟ داخلہ فیس کالیٹر کس نے جاری کیا؟ تو سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹرمینجمنٹ بورڈ کاچیئرمین ہوتا ہےمگرنئی تقرری ہوناباقی ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ اچھا تومزار قائد خدا کے سہارے چل رہا ہے، عدالت نے ریزیڈنٹ انجینئر مزار قائد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

واقف شاہ نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت ہے عوامی پارکوں میں کوئی داخلہ فیس نہ لی جائے اور مزار قائد انتظامیہ کو شہریوں سے داخلہ فیس وصولی سے روکا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں