اشتہار

’یہ عمران خان حکومت تھی جس نے بالا کوٹ میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے آپریشن ریٹارٹ کے 4 سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ یہ عمران خان حکومت تھی جس نے بالاکوٹ میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج کے آپریشن ریٹارٹ کے 4 سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ یہ عمران خان کی حکومت تھی جس نے بالاکوٹ میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا تھا اور بھارت کو صاف بتایا تھا کہ بھارتی مہم جوئی کا مقابلہ پسند کی جگہ اور وقت کے مطابق ہوگا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر یہ پیغام دیا تھا کہ ہم ہر سطح پر بھارتی خطرے کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ چار سال قبل مودی نے پلواما میں اپنے فوجیوں کو مروانے کا ڈرامہ رچاتے ہوئے اس کا الزام پاکستان پر لگایا تھا اور پھر اس کی آڑ لیتے ہوئے بھارتی طیاروں نے26 فروری 2019 کو بالاکوٹ میں درخت اور کوے مار گرائے تھے۔

پاکستان کے شاہینوں نے جب اڑان بھری تو بھارتی طیاروں کی سٹی گم ہوگئی، شاہینوں کے اڑان بھرتے ہی بزدل بھارتی طیارے پے لوڈ گرا کر بھاگ نکلے تھے۔

پاکستان نے علی الاعلان بھارت کو سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا اور اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان جوابی کارروائی کرنے کا سوچے گا نہیں بلکہ جوابی کارروائی کرے گا۔

عمران خان کے خطاب کے اگلے ہی دن پاک فوج نے کرار جواب بھی دے دیا، پاکستان کے جرات مندانہ کرارے جواب "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کو پوری دنیا نے سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: 27فروری : پاک فوج کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 4 سال مکمل

27فروری2019 کو در اندازی کرنے والے 2 بھارتی طیاروں کو پاکستان نے نہ صرف مار گرایا بلکہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتاربھی کیا اور بعد ازاں فنٹاسٹک چائے پلاکر باعزت طریقے سے رخصت بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں