پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ایک اور انٹرنیشنل کھلاڑی نے یوایس کرکٹ کو مستقبل بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایک اور انٹرنیشنل کرکٹر نے یوایس کرکٹ کو اپنا مستقبل بنا لیا، سمیع اسلم اور کورے اینڈرسن کے بعد سری لنکن بیٹسمین شیہان جے سوریا نے اپنا کیریئر امریکی کرکٹ سے وابسطہ کر لیا۔

29سالہ جے سوریا نے سری لنکن کرکٹ کو خیرباد کہہ کر فیملی کے ہمراہ امریکا میں مستقل رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

2015میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے جے سوریاں 12 ون ڈے اور 18 ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2020 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پالے کیلے میں کھیلا تھا۔

All-rounder Shehan Jayasuriya quits playing for Sri Lanka, moves to USA

جے سوریا لنکا پریمیر لیگ کا بھی حصہ تھے وہ رنرز اپ ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 10 مچیز میں 119 رنز ہی بنا سکے تھے۔

امریکا کو 2019 میں ون ڈے انٹرنیشنل کا اسٹیٹس ملا ہے جس کے بعد اس نے دنیا بھر سے بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ رکھنے والے کھلاڑیوں کو بھرتی کرنا شروع کیا ہے۔

Shehan Jayasuriya quits Sri Lanka Cricket, likely to play for USA

کسی بھی ملک سے آنے والے انٹرنیشنل کرکٹر کو تین سال تک امریکا میں رہائش کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ہوگی جس کے بعد انہیں امریکا کی ملکی ٹیم کی نمائندگی کا حق ہوگا۔

ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے پر دلبرداشتہ سمیع اسلم کی طرح نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹسمین کورے اینڈرسن نے بھی ملکی کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

قومی کرکٹر سمیع اسلم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مستقل طور پر امریکا منتقل ہوگئے۔

24 سالہ پاکستانی کرکٹر سمیع اسلم کرکٹ بورڈ کی سلیکشن پالیسیوں سے سخت نالاں تھے، کیونکہ انہیں اچھی کارکردگی کے باوجود دورہ نیوزی لینڈ اور برطانیہ کےلیے اسکورڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں