اشتہار

’’عمران خان نے تمام چوروں کو اکٹھا کرکے بے نقاب کردیا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ لفظ ’مسلط‘ کی تشریح زرداری، بلاول کا پیپلزپارٹی پر قبضہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زرداری اور ان کے حواری سندھ کے لیے ایک بیماری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی وصیت پر چیئرمین بننے والے خود کو بھٹو کا وارث کہلاتا ہے، 14 سال سے مسلط ڈاکو لوٹ مار کے سوا سندھ کو کچھ نہ دے سکے۔

- Advertisement -

شہباز گل نے کہا کہ غربت کا وسیلہ بن کر سندھ پر بلاول اصل کٹھ پتلی ہیں، چوری کے سوال پر چوروں کی جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پرچی چیئرمین والد کی کرپشن کے دفاع کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں، عمران خان نے تمام چوروں کو اکٹھا کرکے بے نقاب کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود معیشت بہتری طرف گامزن ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کبھی ڈیل کی سیاست نہیں کرتی، میں نہیں سمجھتا کسی کو منانے کی ضرورت ہے، قائد حزب اختلاف سے رابطہ رکھیں گے تاہم سب کی باتوں کا جواب دینا جانتے ہیں۔

پی ڈی ایم کی جماعتوں کو چاہیے آپس میں لڑنے کے بجائے حکومت کی مخالفت کریں، آج بھی چاہتے ہیں اپوزیشن جماعتیں مل کرچلیں، کئی دیگر جماعتیں اپوزیشن سے اپوزیشن کررہی ہیں، نون لیگ سے لڑائی کی بات درست نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں