اشتہار

عمران خان نے اپنی حکمت عملی سامنے رکھی تو انہیں لگ پتا جائے گا، شہباز گل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے اپنی حکمت عملی سامنے رکھی تو حکومت کو لگ پتا جائے گا۔

شہباز گل نے فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ستائیس کلومیٹر پر حکومت ہے، ان کی آواز میں، آنکھوں میں اور چہرے پر ڈر نمایاں ہے، یہ اپنی تیاری کرلیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ نکلے ہوئے ہیں، اگر یہ گرفتار ہوئے تو ان پر کوئی سیاسی کیس نہیں بنے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میری اوقات کم ہو یا زیادہ عمران خان کے خلاف اپنا ضمیر نہیں بیچوں گا، جس دن الیکشن ہوئے عمران خان دو تہائی اکثریت سے جیت کر آئے گا۔

شہباز گل نے حکومت کو چیلنج کیا کہ اگر سیاست کرنی ہے تو عوام کے سامنے الیکشن کروا کر دکھائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں