اشتہار

’’اپوزیشن بات کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں، این آر او نہیں ملے گا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہم نے کہا تھا پی ڈی ایم میں فارورڈ بلاک بنے گا، اپوزیشن اگر بات کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں لیکن این آر او نہیں ملے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پہلے ہی بتادیا تھا پیپلزپارٹی استعفے نہیں دے گی پیچھے ہٹ جائے گی، ہم نے کہا تھا پی ڈی ایم میں دراڑیں ہیں، تمام جماعتیں الگ ہوں گی۔

شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز خود بھی نااہل ہیں ، آئندہ دس سال تک الیکشن نہیں لڑ سکتیں جبکہ جے یو آئی(ف) میں اختلافات شروع ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے فیصلوں سے پیپلزپارٹی انکاری ہورہی ہے، اپوزیشن بات کرنا چاہتی ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں لیکن این آر او کسی صورت نہیں ملے گا۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن لڑے گی،بلاول بھٹو 

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن لڑے گی، ہم چاہتے ہیں تمام جماعتیں مل کر سینیٹ الیکشن میں حکومت کا مقابلہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ استعفے دینے کا وقت مشاورت سے طے کیا جائے گا، استعفے جمع کرانے کا فیصلہ پی ڈی ایم میں ہونا باقی ہے، استعفے کس وقت دیے جائیں یہ فیصلہ پی ڈی ایم اجلاس میں مشاورت سے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں