جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’’نواز شریف، مشرف سے بھی برا شخص ہے‘‘ شہباز گل نے بینظیر کی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بینظیر بھٹو کی ماضی کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے مرحومہ بینظیر بھٹو کے انٹرویو کے ویڈیو ٹویٹ کردی ، جس میں بینظیر ،نواز شریف پر تنقید کررہی ہیں۔

شہباز گل نے لکھا کہ ’انٹرویو میں بینظیر کہہ رہی ہیں نواز شریف مشرف سے بھی برا شخص ہے۔‘

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’مریم صفدر کہتی ہیں مشرف کو حکومت واپس نہیں لاسکتی، مشرف کو باہر نواز شریف نے بھیجا ہے۔‘

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’محترمہ آپ یہی کہی رہی ہیں ناں کے مشرف بہت برا ہے، جس کی قبر پر کہا ان کے بقول آپ کے والد مشرف سے بھی برے ہیں۔‘

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’جہاں بقول ان کے آج میلا لگایا گیا ہے اس سے کچھ دور 5 بچوں کا بھوک سے انتقال ہوگیا۔‘

شہباز گل نے زرداری اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بھی کسی کے بھٹو تھے‘ لیکن بقول مریم صفدر نے آج میلا لوٹ لیا۔‘

واضح رہے کہ بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسے سے مریم نواز، بلاول بھٹو ، آصف زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا اور حکومت پر کڑی تنقید کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں