تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

حکومت نے بدترین معاشی کارکردگی کا ملبہ پی ٹی آئی پر ڈال دیا

اسلام آباد: شہباز شریف حکومت نے ایک ماہ کے دوران بدترین معاشی کارکردگی کا ملبہ پاکستان تحریک انصاف پر ڈال دیا۔ موجودہ حکومت میں ایک ماہ کے دوران ڈالر 22 روپے بڑھ کر 204 پر پہنچ گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس بریفنگ میں کہا کہ 2018 میں ترقی کی شرح 6 فیصد تھی جس کو منفی کیا گیا، گزشتہ 4 سال ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کیا گیا، ملسم لیگ (ن) حکومت جب ختم ہوئی تو ڈالر 115 روپے تھا، 189 روپے پر ڈالر اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی آپ کے دور میں ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف شرائط پر دستخط کیے جس کی وجہ سے آج مہنگائی ہے، جتنی شرائط طے شدہ ہیں اس پر عمران خان حکومت کے دستخط ہیں، ملکی قرض اب 27 ہزار ارب روپے سے 47 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، اس وقت ملک میں قومی اور عوامی حکومت ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کارٹیلز اور امپورٹڈ حکومت نے چار سال پاکستان کو لوٹا، جو کرپشن ختم کرنے آئے تھے انہوں نے کرپشن کر کے مہنگائی کی، ملک میں معاشی دہشت گردی عمران خان نے کی، عمران خان نے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کر کے بوجھ عوام پر ڈال دی۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی کے لیے پاکستانیوں کو قربانی دینا ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریف رات کو آٹے کی قیمت دیکھ کر سوتے ہیں، یہ وزیر اعظم عوامی ہے، آلو پیاز ٹماٹر گھی آٹا سستا کرنے آیا ہے، آج عمران خان کی وجہ سے آٹا اور چینی ایکسپورٹ ہو رہی ہے۔

عام انتخابات کے حوالت سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن وہ کرائیں گے جو عوام کو ریلیف دینا جانتے ہیں، آپ روئیں، پیٹیں یا چیخیں، یہ فیصلہ ہمارا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے، الیکشن کا فیصلہ حکومت اور اتحادیوں کا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -