اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

وزیر اعظم کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ ایران کے موقع پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی جس میں انہوں نے صدر ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ابراہیم رئیسی وژنری تھے قوم کی خدمت کیلیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ابراہیم رئیسی کے قابلِ تعریف کردار کو اجاگر کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلیے ابراہیم رئیسی کے ویژن کو جاری رکھیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نے تاریخ کے نازک موڑ پر ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دوستی اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنانے کیلیے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امت مسلمہ اور غزہ کے عوام کیلیے ابراہیم رئیسی کی خدمات یاد رکھی جائیں گی، مشکل گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام ایران کے ساتھ ہیں۔

ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں، تعلقات کیلیے ابراہیم رئیسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔

اس دوران وزیر اعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں