ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

الحمدللہ پاکستان کی معاشی صورتحال پہلے سے بہتر ہے، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الحمدللہ پاکستان کی معاشی صورتحال پہلے سے بہتر ہے، حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آ رہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا پہلاا جلاس ہوا جس میں اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں ماہرین اور نجی شعبے سے مشاورت کو کلیدی اہمیت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی ترقی، روزگار فراہمی، کاروبار و سرمایہ کاری میں وسعت کیلیے کام کر رہے ہیں، پہلے دن سے نجی شعبے کو سہولت فراہم کرنے کے مشن پر کام کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ گورننس سے مہنگائی میں کمی کے اثرات عام آدمی تک پہنچانے کے اقدامات کر رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، آئندہ بجٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو مزید سہولت فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی پر ٹیکس کی شرح کو کم کر کے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کریں گے، ملکی معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، کسانوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلیے معیاری بیج اور وقت پر کھاد فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی پیداوار کو ضائع ہونے سے بچانے کیلیے درمیانے و چھوٹے پیمانے کی صنعت کو فروغ دیں گے۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے بیرونی سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کو ویزہ حصول میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری و کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت مقامی و بین الاقومی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو کونسل ممبران کی جانب سے معاشی بحالی اور مختلف شعبوں کیلیے تجاویز پیش کی گئیں جبکہ شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں اضافے کیلیے ضروری اقدامات پر جامع سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں