ڈی جی خان: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت ہوگئی، تو سیاست چھوڑ دوں گا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈی جی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملتان میٹرو میں کرپشن تحقیقات کے لئے فل کورٹ بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کرپشن ثابت ہوئی، تو سیاست چھوڑ دوں گا.
انھوں نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیازی کے گٹھ جوڑ نے کراچی اور پشاور کر برا حال کر دیا، عمران خان کان پکڑیں، کسی درگاہ جا کر اللہ اللہ کریں، سیاست چھوڑ دیں.
ان کا کہنا تھا کہ نیازی اور زرداری دونوں نے پنجاب کے ترقیاتی کاموں میں کیڑے نکالے ہیں، حالاں کہ ان لوگوں نے اپنے صوبے میں دھیلے کا کام نہیں کیا، یہ لوگ جھوٹ کے کلچرکو فروغ دینا چاہتے ہیں، کے پی میں ایک ارب درختوں کا منصوبہ جھوٹا ثابت ہوا.
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ تمام سیاسی مخالفین کا صفایا کر دے گی، عوام کو فیصلہ کرنا ہے، کس نے خدمت کی اور وقت ضائع کیا، ملکی دولت کو امانت جان کر دن رات منصوبوں کو مکمل کیا.
شہباز شریف نے پارٹی صدارت سنبھالتے ہی بڑے بھائی کو قائد اعظم کا سیاسی وارث قرار دے دیا
ان کا کہنا تھا کہ میں صبح سے رات تک پنجاب کی خدمت میں لگا رہتا ہوں، کرپشن کی ہے، تو نیب رپورٹ سامنے لے آئے، کرپشن ثابت ہوگئی، تو قوم سے معافی مانگوں گا۔ سیاسی مخالفین کو کہنا چاہتا ہے کہ ہوش کےناخن لو، خان صاحب، وہ بجلی کہاں ہے، گرڈ اسٹیشن کہاں گئے، ہماری حکومت کام نہ کرتی، تو ہرطرف اندھیرے ہوتے.
شہباز شریف کو سرکاری اشتہار کے پیسے قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔