تازہ ترین

’عمران خان کو ان کے ’سرپرائز‘ سے پہلے سرپرائز دیں گے‘

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ان کے سرپرائز سے پہلے سرپرائز دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آنے والے دنوں میں مزید سرپرائز دیں گے، انہیں اقتدار پیارا ہے یہ اقتدار کے بغیر ایک منٹ بھی نہیں رہ سکتے، عمران خان اقتدار کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے دن رات جھوٹ بولا جاتا ہے، ہارس ٹریڈنگ سے قبل انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا قافلہ 26 مارچ کو لاہور سے روانہ ہوگا، عمران خان کی پالیسی ہے کہ غیرآئینی اقدام ہوجائے، ہم وہ قدم اٹھائیں گے جو غیرآئینی اقدام کو بچائے گا۔

مزید پڑھیں: ’اتحادیوں کے ساتھ عدم اعتماد کی تحریک جیتیں گے‘

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کو کہیں گے فاتحہ خوانی کریں پھر انہیں آگے کی کارروائی کے آغاز کا کہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم عدم اعتماد کی تحریک میں جیت رہے ہیں، اتحادی میرے ساتھ ہی رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرکے چھوڑیں گے، کرپشن قبول کرلی تو معاشرہ تباہ ہوجائے گا، معاملہ حق اور باطل کا ہی نہیں آنے والی نسلوں کا بھی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے نمبرز پورے نہیں ہوں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی آخری دم تک مافیا کا مقابلہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -