منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

حکومت میں شمولیت کی دعوت پر فضل الرحمان کا حیران کُن جواب

اشتہار

حیرت انگیز

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ختم ہوگئی، شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے ساتھ مبینہ دھاندلی کی شکایات کیں۔

- Advertisement -

مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کیا کہ ہمارا مینڈیٹ کیسے چوری ہوا، جماعت کی اکثریتی رائے ہے کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج مجلس عاملہ کے سامنے آپ کی درخواست رکھوں گا جو بھی فیصلہ ہوا آپ کو آگاہ کردوں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملکی سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا تھا جس میں آصف زرداری، شہباز شریف، خالد مقبول صدیقی، علیم خان، صادق سنجرانی ودیگر نے شرکت کی تھی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ اب تک یہی کہتا رہا ہوں کہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار نواز شریف ہوں گے، ان سے درخواست کروں گا کہ وہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پی میں جس کو بھی وزیر اعلیٰ نامزد کیا ہے اس کا احترام کرتے ہیں، صوبوں میں جس کی اکثریت ہے وزرات اعلیٰ اس کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تقسیم میں مینڈیٹ ملا ہے جس کو ہم سب قبول کرتے ہیں، پیپلزپارٹی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ن لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، چوہدری شجاعت، ایم کیو ایم، علیم خان، صادق سنجرانی کا بھی شکر گزار ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں