وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ فرانس کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ آپ کو پاکستان کا محسن تصور کرتے ہیں سیلاب کے موقع پر آپ کی مدد بھول نہیں سکتے موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں ہونے والی تباہی کے آپ عینی شاہد ہیں۔
وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کے بارے میں سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی دوبارہ آباد کاری ہماری اولین ترجیح ہے موسمیاتی تبدیلیوں سے ترقی پزیر ممالک پر معاشی دباؤمزید بڑھا گیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک میں شرح نمو بڑھانے، مالیاتی توازن برقرار رکھنے میں مسائل درپیش ہیں، کوپ27 میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو ترقی پذیر ممالک کی مالیاتی مدد کیلئے بروئےکار لایا جائے، نئےعالمی مالیاتی معاہدے کیلئے پیرس میں سربراہی کانفرنس اچھی شروعات ہیں ترقی پذیرممالک کےساتھ عالمی مالیاتی وسائل کی تقسیم میں بھی منصفانہ رویہ درکار ہے۔