اشتہار

وزیر اعظم کا گندم ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور اس کی قیمت کنٹرول کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدرات پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم کی خریداری، رسد و طلب پر اجلاس ہوا جس میں انہوں نے گندم کی بھرپور فصل ہونے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال گندم کی بھرپور فصل کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کیلیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو آٹے اور گندم کی قیمت کنٹرول کرنے کیلیے اقدامات کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو 10 کلو کے تین لاکھ آٹے کے تھیلے روزانہ مہیا کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی فراہمی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب گندم کی پروکیورمنٹ کے حوالے سے ٹارگٹ جلد پورا کر لے گا، خیبر پختونخوا کو پاسکو کی جانب سے 80 ہزار ٹن گندم کی ترسیل کا کام جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں