لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کے چہرے عیاں ہوچکے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں شکست ان عناصر کا مقدر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصرنے جھوٹ اوردشنام طرازی کو فروغ دیا، جھوٹ کی سیاست کے پاؤں نہیں ہوتے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے کھوکھلے نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا، لوٹ مار اور دھرنا دینے والے ہماری کارکردگی سے خوفزدہ ہیں، آئندہ عام انتخابات میں شکست ان عناصر کا مقدر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقی کے مخالف عناصر کوعوام آئندہ الیکشن میں سبق سکھائیں گے، منفی حربوں کے باوجود ترقی وخوشحالی بڑھاتےجائیں گے۔
عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے، شہبازشریف
خیال رہے کہ گزشتہ روز شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نےترقی اورخوشحالی کے جامع پروگرام کو آگے بڑھایا، پنجاب حکومت نے عام آدمی کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے، مخالفین کی پرواہ کیے بغیر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا۔
حکومت نےدل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے، شہباز شریف
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 5سال بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو ہے، حکومت نے دل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔