تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیر اعظم نے رانا ثنا اللہ کو سیاسی کارکنوں کیلیے قابلِ تقلید قرار دے دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو تمام سیاسی کارکنوں کے لیے قابلِ تقلید قرار دے دیا۔

رانا ثنا اللہ کے منشیات اسمگلنگ کیس میں بریت پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ نیازی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنماؤں کو انتقام کا نشانہ بنایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا کیس سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، وزیر داخلہ نے گھناؤنے الزامات کا صبر سے مقابلہ کیا، وہ تمام سیاسی کارکنوں کے لیے قابلِ تقلید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ نے شہباز شریف کو انٹرنیشنل صادق و امین قرار دے دیا

یاد رہے کہ آج انسداد منشیات کی عدالت نے رانا ثنا اللہ کو منشیات اسمگلنگ کیس میں بری کیا۔ عدالت میں رانا ثنا اللہ کے وکیل نے بریت کی درخواست پر دلائل پیش کیے جبکہ گواہان نے بتایا کہ ہم نے کسی قسم کی کوئی منشیات رانا ثنا اللہ کے پاس نہیں دیکھی اور منشیات کا جو الزام ہے ہمارے پاس کسی قسم کے ٹھوس شواہد نہیں۔

واضح رہے کہ یکم جولائی 2019 میں رانا ثنا اللہ کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کی 24 دسمبر 2019 کو لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -