لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 4 گیس پاور پلانٹ میں قوم کے اربوں روپے بچائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں دہشت گردی کےجن کوبوتل میں بند کیا گیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی بنا پر اندھیرے دور ہو چکے ہیں، شدیدگرمی اورپن بجلی کی پیداوار میں کمی کے باوجود بجلی مل رہی ہے، وفاق اور پنجاب حکومت نے ہزاروں میگاواٹ کے پاور پلانٹس لگائے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 4 گیس پاور پلانٹ میں قوم کے اربوں روپے بچائے گئے، 150 ارب روپے بچا کر پاکستان کی تاریخ میں نئی مثال قائم کی گئی۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سیاسی وعسکری قیادت نے مل کر فیصلے کیے۔
عمران خان یوٹرن کےماسٹر ہیں‘ سیاست ان کےبس کی بات نہیں‘ شہبازشریف
خیال رہے کہ دو روز قبل شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نے 5 برس عوام کی بے لوث خدمت کی، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ عوام جانتے ہیں کس نے وقت ضائع کیا اور کس نے خدمت کی جبکہ 25 جولائی کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔