تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے سب کا مل بیٹھنا وقت کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں کابینہ نے بھی شرکت کی۔

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، سرفراز بگٹی، مراد علی شاہ اور علی امین گنڈاپور سمیت وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔

ارکان کو ایس آئی ایف سی سے متعلق بریفنگ دی گئی اور ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں چیلنجز سے نمٹنے اور پاکستان کو اعلیٰ معیشتوں میں تبدیل کرنے کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے حکومت کے معاشی مشکلات کے حل کیلیے مسلح افواج کی حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اقتصادی صلاحیت کو پروان چڑھانے کیلیے سازگار ماحول کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکل وقت میں ایس آئی ایف سی آگے بڑھنے کا راستہ ہے، کابینہ سیاسی اختلافات ایک طرف اور معاشی استحکام کیلیے مربوط ٹیم کے طور پر کام کرے۔

شہباز شریف نے قومی اقتصادی ایجنڈے کو مناسب انداز میں جاری رکھنے پر نگراں حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -