اشتہار

مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حوالدار محمدامیر اور شہری کی شہادت پرافسوس و اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا مسلمانوں پر خود کش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے، دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکارکرناچاہتے ہیں۔

- Advertisement -

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے خون کی ہربوند کا حساب لیں گے۔ مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ عوام اورسیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کےخاتمے کیلئےعظیم قربانیاں دی ہیں، شہداکوسلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیزپراپنی جانیں نچھاورکردیں۔

وزیراعظم پاکستان نے شہدا کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

صدر ڈاکٹرعارف علوی نے بھی شمالی وزیرستان کےعلاقےمیرانشاہ میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حملےمیں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

صدر عارف علوی نے شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساری قوم متحد ہے، دہشت گردی کےباقیات کی مکمل خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

وزیرداخلہ راناثنااللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، حوالدار محمد امیر اور ایک عام شہری کی شہادت پر دکھ ہوا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کے پی میں امن وامان کی صورتحال پر صوبائی حکومت سے تشویش ہے، دہشت گردوں کا پیچھا کرینگے، انکے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسزدہشت گردکارروائیوں کاقلعہ قمہ کرنےکی بھر پورصلاحیت رکھتی ہیں، شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستانی قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وطن کی خاطر جان دینے والوں کو پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی میرانشاہ میں خودکش دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے حوالدارمحمدامیراورعام شہری کی شہادت پرگہرےدکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، سفاک وحشت و درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم اپنے سیکورٹی اداروں کےساتھ کھڑی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں