تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیراعظم نے دکانداروں سے فکسڈ ٹیکس کی وصولی معطل کر دی

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے دکانداروں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ ٹیکس کی وصولی کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم زیرِ صدارت بجلی نرخ اور بلوں میں فکسڈ ٹیکس کلیکشن کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر توانائی خرم دستگیر اور وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کیلیے لیپ ٹاپ پروگرام دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم

اجلاس میں فکسڈ ٹیکس کی وصولی کو معطل کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ٹیکس وصولی کے لیے نئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے فکسڈ سیلز ٹیکس کو متفقہ شرح سے زیادہ لاگو کرنے پر انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ دکانداروں سے بلوں میں فکسڈ ٹیکس وصولی پر تاجروں کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔

مزید پڑھیں: وزیر خزانہ نے تاجروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اجلاس میں وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں اور حکام کو غریب طبقے کے لیے بجلی قیمتوں میں کمی کا طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریب طبقہ کے مالی تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کے لیے کوشاں ہے۔

Comments

- Advertisement -