لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور کے سروسز اسپتال میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیرصحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سروسز اسپتال میں موٹروے پولیس کے کانسٹیبل سنیل کے جاں بحق ہونے والے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہبازشریف نے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیرصحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعے لکی تحقیقات کی ہدایت کردی۔
لاہور: سروسز اسپتال میں جھگڑا‘ مریضہ کا بھائی جاں بحق
خیال رہے کہ پولیس کے مطابق سروسزاسپتال میں مریضہ کا بھائی سنیل سیکیورٹی گارڈزکے تشدد سے زخمی ہوا تھا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں ہی دم توڑ گیا، سنیل موٹروے پولیس کا کانسٹیبل تھا۔
سروسزاسپتال میں عملے کے تشدد سے سنیل کی موت کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ شادمان میں درج کیا گیا، مقدمے میں ڈاکٹرسلمان،عرفان، حسن، سمیت نامعلوم ڈاکٹر، نامعلوم سیکیورٹی گارڈ اور انتظامیہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کازخمی شہری پرتشدد
یاد رہے کہ 29 دسمبر2016 کو لاہورمیں توقیر نامی شہری موٹرسائیکل سے گر کرزخمی حالت میں جنرل اسپتال کی ایمرجنسی پہنچا تھا، جہاں علاج کے لیےاصرار کرنے پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرں نے زخمی شہری کوبیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔