تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

وزیر اعظم کا سراج الحق کو فون، نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو ٹیلی فون کر کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دو روز قبل بلوچستان کے علاقے ژوب میں ایک ریلی کے دوران خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں سراج الحق محفوظ رہے جبکہ ان کے 6 کارکن زخمی ہوئے تھے۔ حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔

آج وزیر اعظم نے انہیں فون کر کے خیریت دریافت کی اور کہا کہ الحمدللہ آپ خودکش حملے میں محفوظ رہے، واقعے کے ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، دہشتگردی کے خاتمے کیلیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور حملے میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ سراج الحق نے فون کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -