تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

’اپوزیشن کو پہلا ’یوٹرن‘ مبارک ہو‘

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد انعم نے وزیراعظم شہباز شریف کے پہلے یوٹرن پر پوسٹ شیئر کردی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد انعم نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کل شہباز شریف کی جانب سے تنخواہوں میں دس فیصد بڑھانے کا اعلان آج واپس ہوگیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اپوزیشن کو پہلا یوٹرن مبارک ہو۔‘

واضح رہے کہ ن لیگ کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ کوئی یو ٹرن نہیں ہے۔

مفتاح اسماعیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل بڑھائی گئی تھیں، اس لیے فیڈ گورنمنٹ کی تنخواہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تاہم ان کی تنخواہوں کےمسائل پر اگلے بجٹ میں غور کیاجائے گا ، ہم نے ریٹائرسرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا ، مجھے امید ہے اس سےصورتحال واضح ہو جائے گی۔

یاد رہے وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کم سےکم اجرت 25 ہزار اور ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے 10 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنشن میں بھی 10فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -