اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

’وہ مجھے دیوالی سے قبل قتل کردے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شہناز گل کے والد سنتوش سنگھ کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس سیزن 13 کی امیدوار شہناز گل کے والد کو فون پر قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’انہیں دیوالی سے پہلے قتل کردیا جائے گا۔‘

اداکارہ کے والد کو دھمکیاں دینے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

ان کے والد نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ’انہیں مسلسل دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں اور دھمکی دینے والا شخص ’ہیپی‘ نام بتا رہا ہے، اس کا کہنا ہے کہ وہ مجھے دیوالی سے قبل قتل کردے گا۔‘

سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالے 2 افراد گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہناز گل کے والد نے پولیس سے ملزم کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو وہ جلد ہی ریاست پنجاب چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں گے۔

گزشتہ سال دسمبر میں بھی شہناز گل کے والد پر دو افراد نے قاتلہ حملہ کیا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔

’شہناز آپ سن رہی ہیں‘ علی ظفر کا بھارتی اداکارہ کے نام پیغام

واضح رہے کہ شہناز گل سلمان خان کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہیں جبکہ گزشتہ دنوں پولیس نے سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور جگو بھگوان نے نابالغ لڑکے کو دیپک سورکپور اور مونو ڈگر کے ہمراہ سلمان خان کو ختم کرنے کا کام سونپا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں